ٹانک (بیورو رپورٹ)
ڈسٹرکٹ پریس کلب ٹانک کے صدر سید شاہ کنڈی اور جنرل سیکرٹری حاجی کفایت اللہ پراچہ نے ڈپٹی کمشنر ٹانک تنویر خان خٹک سے ان کے دفتر میں تفصیلی ملاقات کی۔ ملاقات خوشگوار، سنجیدہ اور باہمی اعتماد پر مبنی ماحول میں ہوئی، جس میں ضلع ٹانک کو درپیش انتظامی، عوامی اور ترقیاتی امور کے ساتھ ساتھ صحافی برادری کے مسائل پر بھی جامع تبادلۂ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر تنویر خان خٹک نے صحافی برادری کے مثبت اور ذمہ دارانہ کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ آزاد، باخبر اور ذمہ دار صحافت کسی بھی معاشرے کی ترقی کی ضامن ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹانک کے علاقائی مسائل اجاگر کرنے میں صحافیوں کی خدمات قابلِ تحسین ہیں، جن کی بدولت انتظامیہ کو زمینی حقائق تک بروقت رسائی حاصل ہوتی ہے۔
ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ ضلع ٹانک میں تجاوزات کے خلاف بلا تفریق اور بلا دباؤ کارروائیاں جاری رہیں گی اور قانون کی عملداری پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت، معیار اور بروقت تکمیل ان کی اولین ترجیح ہے، جبکہ کسی بھی قسم کی کوتاہی یا بدعنوانی برداشت نہیں کی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر کسی شہری، سماجی کارکن یا صحافی کو ترقیاتی منصوبوں میں بے ضابطگی یا ناقص کام نظر آئے تو وہ براہِ راست ڈپٹی کمشنر آفس میں شکایت درج کرائیں، جس پر فوری اور میرٹ کے مطابق کارروائی یقینی بنائی جائے گی۔
ڈپٹی کمشنر تنویر خان خٹک کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے، سائلین کی داد رسی کے لیے دفتر کے دروازے ہمہ وقت کھلے ہیں اور عوامی مسائل کے حل کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
پریس کلب کے صدر سید شاہ کنڈی اور جنرل سیکرٹری حاجی کفایت اللہ پراچہ نے ڈپٹی کمشنر کے عوام دوست، اصلاحاتی اور شفاف اقدامات کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ باہمی تعاون اور مثبت صحافت کے ذریعے ضلع ٹانک کو ترقی، امن اور خوشحالی کی نئی راہوں پر گامزن کیا جائے گا۔

Loading

Related Posts

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے