باڑہ (خیال مت شاہ آفریدی سے)
تیراہ سے نقل مکانی کرنے والے ایک متاثرہ خاندان کو گزشتہ شب ایک المناک حادثے کا سامنا کرنا پڑا، جب ان کی گاڑی دوہ توئی کے علاقے میں گہری کھائی میں جا گری۔ حادثے کے نتیجے میں دو کمسن بچے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جبکہ والدین شدید زخمی ہوگئے۔ افسوسناک واقعہ جمعرات کی رات تقریباً نو بجے کے بعد پیش آیا۔
مقامی افراد نے فوری طور پر اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو کھائی سے نکال کر قریبی اسپتال منتقل کیا۔ جاں بحق ہونے والے بچوں کی لاشیں بھی بعد ازاں ریسکیو کی گئیں۔
متاثرہ خاندان کا تعلق قبیلہ کمرخیل تختکئی تورہ لگاڈ سے بتایا جاتا ہے۔ خاندان کے سربراہ کی شناخت رنگین خان ولد اول باد شاہ خوئیداد خیل کے نام سے ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ خاندان تیراہ آدم خیل میں رہائش پذیر تھا اور وہاں سے نقل مکانی کرکے اپنے رشتہ داروں کے پاس ضلع نوشہرہ کے علاقے چراٹ جا رہا تھا کہ راستے میں یہ حادثہ پیش آیا۔
اہل علاقہ کے مطابق مذکورہ خاندان تیراہ سے نقل مکانی کے دوران شدید غربت اور مشکلات کا شکار تھا۔ اس حادثے نے نہ صرف علاقے میں سوگ کی فضا قائم کر دی ہے بلکہ تیراہ سے بے گھر ہونے والے خاندانوں کو درپیش مسائل ایک بار پھر نمایاں ہو گئے ہیں۔
واقعے میں زخمی ہونے والے خاندان کے سربراہ رنگین خان نے اسپتال میں حادثے کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے حکام سے متاثرین کی مدد اور محفوظ نقل مکانی کے انتظامات کا مطالبہ کیا ہے۔

باڑہ (خیال مت شاہ آفریدی سے)تیراہ سے نقل مکانی کرنے والے ایک متاثرہ خاندان کو گزشتہ شب ایک المناک حادثے کا سامنا کرنا پڑا، جب ان کی گاڑی دوہ توئی کے علاقے میں گہری کھائی میں جا گری۔ حادثے کے نتیجے میں دو کمسن بچے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جبکہ والدین شدید زخمی ہوگئے۔ افسوسناک واقعہ جمعرات کی رات تقریباً نو بجے کے بعد پیش آیا۔مقامی افراد نے فوری طور پر اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو کھائی سے نکال کر قریبی اسپتال منتقل کیا۔ جاں بحق ہونے والے بچوں کی لاشیں بھی بعد ازاں ریسکیو کی گئیں۔متاثرہ خاندان کا تعلق قبیلہ کمرخیل تختکئی تورہ لگاڈ سے بتایا جاتا ہے۔ خاندان کے سربراہ کی شناخت رنگین خان ولد اول باد شاہ خوئیداد خیل کے نام سے ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ خاندان تیراہ آدم خیل میں رہائش پذیر تھا اور وہاں سے نقل مکانی کرکے اپنے رشتہ داروں کے پاس ضلع نوشہرہ کے علاقے چراٹ جا رہا تھا کہ راستے میں یہ حادثہ پیش آیا۔اہل علاقہ کے مطابق مذکورہ خاندان تیراہ سے نقل مکانی کے دوران شدید غربت اور مشکلات کا شکار تھا۔ اس حادثے نے نہ صرف علاقے میں سوگ کی فضا قائم کر دی ہے بلکہ تیراہ سے بے گھر ہونے والے خاندانوں کو درپیش مسائل ایک بار پھر نمایاں ہو گئے ہیں۔واقعے میں زخمی ہونے والے خاندان کے سربراہ رنگین خان نے اسپتال میں حادثے کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے حکام سے متاثرین کی مدد اور محفوظ نقل مکانی کے انتظامات کا مطالبہ کیا ہے۔

Loading

Related Posts

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے