ہیکنگ کے ذریعے شہریوں کے لاکھوں روپے اکاؤنٹس سے نکلوائے گئے،صحافی بھی شکار بن گئے
پشاور(چیف رپورٹر) عید الفطر کے دن آن لائن ٹرانزیکشن کرنے والے شہریوں کو خوفناک دھوکہ دہی کا سامنا کرنا پڑا جب ہیکرز نے مختصر لنک کے ذریعے وٹس ایپ پر حملہ کرکے لاکھوں روپے ان کے اکاؤنٹس سے نکلوائے۔ ذرائع کے مطابق پشاور شہر اس واردات کا سب سے زیادہ شکار رہا۔صحافی اور فوٹوگرافر بلاول ارباب بھی اس واقعے کا شکار ہوئے، جن کے آن لائن اکاؤنٹس سے تقریباً بیس ہزار روپے کی رقم نکلوائی گئی۔ انہیں یہ علم عید کے تیسرے دن ہوا کہ چاند رات کو بھیجی گئی رقم لکی مروت کے ایک شخص کے اکاؤنٹ میں منتقل ہو چکی تھی۔صحافی نے فوری طور پر سائبر کرائمز ایف آئی اے سے رابطہ کیا تو معلوم ہوا کہ عید کے دنوں میں متعدد شہریوں کے اکاؤنٹس سے رقم بغیر او ٹی پی کے نکلوائی گئی، اس واقعے کی ایف آئی آر درج کر دی گئی ہے۔ متاثرہ افراد نے اس صورتحال پر شدید تحفظات کا اظہار کیا کہ وہ سالانہ سیکورٹی فیس ادا کرنے کے باوجود موبائل ایپ پر محفوظ لین دین نہیں کر پا رہے۔

Loading

Related Posts

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے