ماتحت اہلکاروں کے جائز مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائینگے،ڈی آئی جی بنوں سجاد خان
بنوں (نمائندہ خیبرنامہ)ماتحت اہلکاروں کے جائز مسائل کے حل کے لئے ڈی آئی جی بنوں کے دفتر میں ہفتہ وار اردلی روم کا انعقاد کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی بنوں ریجن سجاد خان نے ماتحت پولیس افسران کے جائز عرض و معروض کے سلسلے میں اردلی روم کا انعقاد ہواجہاں ڈی آئی جی سجاد خان نے ہر ماتحت پولیس آفیسر کے ساتھ فرداً فرداً ملاقات کرکے ان کے گزارشات سنی اور حل کرنے کے لئے متعلقہ برانچ ہیڈز کو احکامات جاری کئے۔ اس موقع پر ڈی آئی جی بنوں سجاد خان کا کہنا تھا کہ ماتحت پولیس افسران کے جائز مطالبات کے حل کیلئے ہفتہ وار اردلی روم کا انعقاد ہوتا رہے گا اور ان کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائینگے۔

![]()