نعتیہ مشاعرہ اور نعت خوانی کا اہتمام، تقریب کی صدارت ناصر علی سید نے کی،مہمانِ خصوصی پروقونصل جنرل محترم حسن معظمی تھے
پشاور (رپورٹ:تابندہ فرخ) کاروانِ حوا لٹریری فورم اور خانہ فرہنگ ایران کے اشتراک سے، بادشاہِ کونین حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا 1500 واں جشن ولادت نہایت دھوم دھام سے خانہ فرہنگ ایران پشاور میں منایا گیا۔ اس سلسلے میں نعتیہ مشاعرے اور نعت خوانی کا خصوصی اہتمام امام خمینی ہال میں کیا گیا۔ اس پروقار تقریب کی صدارت محترم ناصر علی سید نے کی جبکہ مہمانِ خصوصی پروقونصل جنرل محترم حسن معظمی تھے۔ ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر حسین چاقمی اور کاروانِ حوا لٹریری فورم کی چیئرپرسن محترمہ بشریٰ فرخ میزبان کی حیثیت سے سٹیج پر موجود تھے۔ مشاعرے کی نظامت پروفیسر ملک ارشد حسین نے کی۔ پروگرام کا آغاز قاری محمد داؤد کی پرسوز آواز میں تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ اس کے بعد سیدہ زرتاج بخاری نے محترمہ بشریٰ فرخ کی نعت پڑھی۔ صوابی کی تین بچیوں نے مل کر اپنا نذرانہ عقیدت بحضور سرور انبیاء پیش کیا۔ فرنٹیر کالج کی پرنسپل ڈاکٹر شاہین عمر نے بھی اپنی آواز کا جادو جگایا اور صوفیانہ کلام پیش کیا۔تابندہ فرخ نے فارسی میں نعت رسول مقبولؐ پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔ محترم نسیم سحر، پروفیسر ضیغم حسن، محترمہ ثمینہ قادر، محترم ملک ارشد حسین، محترم ڈاکٹر نور حکیم جیلانی، محترم انجینئرعتیق الرحمن، محترمہ بشریٰ فرخ اور محترم پروفیسر ناصر علی سید نے اپنا کلام سنایا۔ قاری شاہد اعظم نے ڈاکٹر نذیر تبسم کے لئے مغفرت کی خصوصی دعا کروائی۔ تمام پڑھنے والوں کو 1500 سو سالہ جشن کی مناسبت سے گولڈ میڈلز پہنائے گئے۔ مرحوم ڈاکٹر نذیر تبسم کا میڈل ان کی بیٹی پروفیسر صدف نے وصول کیا۔ حاضرین میں شیرینی بھی تقسیم کی گئی۔ اس موقع پر حضور پاکؐ کی زندگی پر بنائی گئی فلم کی جھلکیاں بھی دکھائی گئیں جو محمد کے نام سے ایران میں بنائی گئی ہے۔ اس پرنور محفل میں خواتین اور حضرات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ آخر میں مہمانوں کی تواضع بریانی سے کی گئی۔

Loading

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے