کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی زیرِ صدارت ماہِ اگست اور ستمبر کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس میں بڑے فیصلے سامنے آئے۔ اجلاس میں پشاور، نوشہرہ، چارسدہ، خیبر اور مہمند کے ڈپٹی کمشنرز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی اور اپنے اضلاع کی تفصیلی کارکردگی رپورٹس پیش کیں۔کمشنر نے تمام اضلاع میں تجاوزات، غیر قانونی اسپیڈ بریکرز، کرش پلانٹس اور بل بورڈز کے خاتمے کے لیے نتیجہ خیز آپریشن کے احکامات جاری کرتے ہوئے واضح کیا کہ تاجروں اور عوام کو اعتماد میں لے کر کارروائیاں کی جائیں تاکہ ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہو۔ریاض خان محسود نے اسکولوں اور مراکزِ صحت کے دوروں میں تیزی، سو فیصد عملے کی حاضری اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے پر بھی زور دیا۔مزید برآں، کمشنر نے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ ریونیو، لینڈ ایکوزیشن اور انتقالات کے زیرِ التوا کیسز جلد نمٹائیں تاکہ عوام کو غیر ضروری پیشیوں سے نجات ملے۔انہوں نے سٹیزن پورٹل پر موصول شکایات کے فوری ازالے، کھلی کچہریوں کے موثر انعقاد اور سرکاری واجبات کی فوری وصولی کے بھی احکامات جاری کیے۔کمشنر پشاور ڈویژن نے صوبائی حکومت کے عوامی ایجنڈے پر عملدرآمد کے حوالے سے تمام ڈپٹی کمشنرز سے دس دنوں کے اندر تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔

Loading

Related Posts

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے