
یورپ (انٹرنیشنل ڈیسک): بین الاقوامی اعلیٰ صحافتی تنظیم جزبہ اتحاد یونین آف جرنلسٹس یورپین آرگنائزیشن کے سربراہ اور گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹیو اکرام الدین نے خیبرپختونخوا کی نئی کابینہ کو مبارکباد پیش کی ہے اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
اکرام الدین نے اپنے مبارکبادی پیغام میں کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ منتخب تمام وزراء صوبے کی ترقی، عوام کی فلاح و بہبود اور بالخصوص صحافی برادری کے مسائل و مشکلات کے حل میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کا حل حکومت وقت کی بنیادی ذمہ داری ہے، اس لیے ضروری ہے کہ نئی کابینہ عوامی مسائل پر بھرپور توجہ دے تاکہ صوبے کے عوام کو حقیقی ریلیف مل سکے۔
اکرام الدین نے مزید کہا کہ نئی کابینہ سے عوام کو بڑی امیدیں وابستہ ہیں، اور اگر وزراء خلوص نیت اور دیانت داری کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں انجام دیں تو خیبرپختونخوا کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ اختلافات سے بالاتر ہو کر صوبے کے عوام کے لیے سہولیات فراہم کی جائیں اور اجتماعی مفاد کو ترجیح دی جائے۔
یاد رہے کہ خیبرپختونخوا کی نئی کابینہ میں مینہ خان، ارشد ایوب خان، فضل شکور خان، امجد علی، آفتاب عالم آفریدی، سید فخر جہان، ریاض خان، خلیق الرحمان، عاقب اللہ خان، فیصل خان ترکئی، مزمل اسلم، تاج محمد اور شفیع اللہ جان شامل ہیں۔
![]()