خیال مت شاہ آفریدی سے


وادی تیراہ میدان میں جاری آپریشن اور اس کے نتیجے میں ہونے والی نقل مکانی کے خلاف ضلع خیبر سے تعلق رکھنے والی مختلف تنظیموں کے کارکنوں نے 9 جنوری کو بعد از نماز جمعہ باڑہ خیبر چوک میں احتجاجی مظاہرہ کرنے کا اعلان کردیا، اس بات کا اعلان انہوں باڑہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، پریس کانفرنس سے مقیب اللہ، حسین آفریدی اور دیگر مقررین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہا کہ وادی تیراہ میدان کے عوام شدید مشکلات سے دوچار ہیں اور سخت سردی میں نقل مکانی پر مجبور ہونا انسانی المیہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس اہم احتجاجی مظاہرے کو مؤثر بنانے کے لیے تمام سیاسی جماعتوں اور سماجی تنظیموں سے رابطے جاری ہیں۔ پریس کانفرنس کے ذریعے انہوں نے خیبر کے تمام عوام سے اپیل کی کہ وہ 9 جنوری کو ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں بھرپور شرکت کر کے متاثرہ عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کریں۔
مقررین کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کی اس معاملے پر خاموشی معنی خیز ہے، جبکہ متاثرین کو تاحال کسی واضح پالیسی، سہولیات یا ریلیف کے بارے میں اعتماد میں نہیں لیا گیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر وادی تیراہ میدان کے عوام کے تحفظ، بحالی اور باعزت واپسی کے لیے واضح اور عملی اقدامات کرے۔
آخر میں مقررین نے واضح کیا کہ اگر عوامی مسائل کا بروقت حل نہ نکالا گیا تو احتجاجی دائرہ کار کو مزید وسیع کیا جائے گا، جس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ حکام پر عائد ہوگی۔

Loading

Related Posts

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے