ٹانک(گوہر ترین)ڈسٹرکٹ پریس کلب ٹانک کے سامنے ضلعی صدر فرحان حکیم کی قیادت میں پی ٹی آئی ورکروں کا احتجاج مظاہرہ کیا گیا۔
مرکزی قائدین کی ہدایت پر پاکستان تحریکِ انصاف کے کارکنان نے چیئرمین عمران خان کی رہائی کے لیے ڈسٹرکٹ پریس کلب ٹانک کے سامنے احتجاج مظاہرہ کیا۔ احتجاج میں ضلعی صدر فرحان حکیم ضلعی جنرل سیکر ٹری سلیم جاوید،سابق یوتھ صدر شوکت بیٹنی، سابق یوتھ ونگ کے ضلعی جنرل سیکر ٹری ،پارٹی منجمنٹ ہیڈ فہد خان ناصر ساؤتھ ریجن نائب صدر ریاض کنڈی، نائب صدر آئی ایل ایف ٹانک خیر محمد ایڈوکیٹ اور پارٹی کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
احتجاجی مظاہرین کے دوران شرکاء نے عمران خان کے حق میں نعرے بازی کی اور ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ عمران خان ایک عوامی لیڈر ہیں اور ان کی گرفتاری سیاسی انتقام کا شاخسانہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوریت کی بحالی اور قانون کی بالادستی کے لیے عمران خان کی رہائی ناگزیر ہے۔شرکاء نے واضح کیا کہ اگر عمران خان کو رہا نہ کیا گیا تو احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا۔

Loading

Related Posts

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے