ٹانک (گوہر ترین) منیارٹی کوآرڈینیٹر آسیہ خان نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے فوکل پرسن برائے اقلیتی امور وزیر زادہ سے اُن کے دفتر میں اہم ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ٹانک میں مقیم اقلیتی برادری کو درپیش مختلف مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
آسیہ خان نے ٹانک کے اقلیتی طلباء کے لیے اسکالرشپ پروگرام، حالیہ سیلاب سے متاثرہ مسیحی قبرستان کی چار دیواری کی تعمیر، ضلع کے واحد چرچ میں ضروری اشیاء کی کمی اور دیگر درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ فوکل پرسن وزیر اعلیٰ نے معاملات کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر محکمہ اوقاف کو ضروری احکامات جاری کیے اور مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔
اس موقع پر آسیہ خان نے کہا کہ صوبائی حکومت اقلیتی برادری کے مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے، جو قابل تحسین ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ اقلیتی طلباء کے لیے اسکالرشپ پروگرام حکومت کی تعلیم دوست پالیسی کا عملی ثبوت ہے۔ انہوں نے وزیر زادہ کی تعیناتی کو اقلیتی برادری کے لیے مثبت پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ٹانک کے مسائل پر فوری ایکشن سے مسیحی برادری میں اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اقلیتی برادری صوبائی حکومت اور فوکل پرسن وزیر اعلیٰ وزیر زادہ کی تعاون اور توجہ پر مشکور ہے۔

Loading

Related Posts

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے