فلسطینیوں کا قتل عام روکنے کے لیے مسلم ممالک کو اب عملی کردار ادا کرنا ہوگا، الیاس جبار ایڈووکیٹ
پشاور(نیوز رپورٹر) نوجوان وکلاء کی تنظیم پلیٹ فارم یوتھ کورٹ پاکستان کے نمائندوں جن میں اسفندیار بانی ایڈوکیٹ (صدر یوتھ کورٹ پاکستان)جماعت اسلامی فلوٹیلا، حاجی افتخار احمد رہنما جماعت اسلامی، الیاس جبار ایڈوکیٹ جماعت اسلامی، اور خیبر لا کالج پشاور یونیورسٹی کے طالب علم مہران خان، منیب احمد، اور ادریس باچہ نے پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس یا خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ مسلم دنیا آپس میں معاہدے چھوڑ کر اسرائیل کے خلاف عملی اقدامات کے لیے اٹھ کھڑے ہوں کیونکہ اقوام متحدہ بار بار کہہ چکا ہے کہ اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہا ہے جس کے لیے مسلمانوں کو ایک ہونا پڑے گا انہوں نے کہا کہ مسلم ممالک اپس میں ایک معاہدہ کریں کہ ہر مسلم ملک پر اسرائیلی حملہ امت مسلمہ پر حملہ تصور کیا جائے کیونکہ اس وقت مسلمان بکھرے ہوئے ہیں اور اسرائیل اس کا خوب فائدہ اٹھا رہا ہے انہوں نے کہا کہ دنیا سے ہم گلوبل صمود فلوٹیلا کی حفاظت کا مطالبہ کرتے ہیں کیونکہ اس میں دنیا بھر سے فلسطین سے محبت کرنے والے لوگ شامل ہیں۔نوجوان وکلاء نے کہا کہ پاکستان کو چاہیے کہ وہ عملی اقدامات کرے انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کا دفاعی معاہدہ خوش ائند ہے مگر یہ دفاعی معاہدہ پوری امت کا آپس میں ہونا چاہیے اور یہ بہت فیصلہ کن وقت ہے پوری امت کو یہ اعلان کرنے چاہیے کہ کسی بھی مسلمان ملک بشمول گلوبل صمود فلو ٹیلا پر حملہ پوری امت پر حملہ تصور ہوگا۔پاکستان کے ساتھ دیگر اسلامی ممالک کو بھی اسرائیلی کے مظالم کے خلاف عملی اقدامات کرنے چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت غزہ میں دس لاکھ لوگ باقی رہتے ہیں جو شدید قحط سالی کا شکار ہیں لہٰذا اس سلسلے میں یوتھ کورٹ آنے والے وقت میں اسلام آباد،لاہور،کراچی میں بھی میڈیا کو مخاطب کرے گی اور احتجاج کرے گی۔

![]()