رنگ روڈ پر فضل الرحمن مدرسے کے قریب نامعلوم ملزمان نے شہری کو قیمتی موبائل فون سے محروم کر دیا
پشاور (کرائم رپورٹر: مدثر زیب) پولیس سٹیشن پہاڑی پورہ سے چند فرلانگ کے فاصلے پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار سنیچروں نے سکول ٹیچر کو موبائل فون سے محروم کر دیا۔ متاثرہ شہری سید تحسین اللہ، ساکن صدیق کالونی اپنی موٹر سائیکل پر جا رہے تھے کہ رنگ روڈ پر فضل الرحمن مدرسے کے قریب نامعلوم ملزمان نے انہیں روک کر قیمتی موبائل چھین لیا اور فرار ہو گئے۔واقعہ کا روزنامچہ متعلقہ تھانے میں درج ہوا تاہم ایف آئی آر تاحال درج نہیں ہو سکی۔ شہریوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ فقیر آباد اور پہاڑی پورہ کے علاقے ان دنوں جرائم پیشہ عناصر کے خاص نشانے پر ہیں۔ مقامی لوگوں نے پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر ایف آئی آر درج کر کے ملزمان کو گرفتار کیا جائے اور علاقے میں گشت کو بڑھایا جائے۔

Loading

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے