

خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی اور کلرز آرگنائزیشن کے زیرِ اہتمام نشترہال پشاور میں پشتو فلموں کے بانی عزیز تبسم کو پشتو فلم انڈسٹری میں خدمات پر اعزازی تقریب کا انعقاد کیا۔ جس میں پشتو فلمی صنعت میں عزیز تبسم کی گرانقدر خدمات، فنی کاوشوں اور ثقافتی ورثے کے فروغ میں اُن کے تاریخی کردار کو اجاگر کیا اور انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر
آصف خان،امان،جمیل بابر،عجب گل ،حاجی اسلم خان اور حنیف خلیل
نے ان کی زندگی اور پشتو فلم انڈسٹری میں ان کی کاوشوں پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ تقریب میں عزیز تبسم کی زندگی پر مبنی دستاویزی فلم اور فلمی کلپس کی نمائش بھی کی گئی۔ تقریب میں نادیہ خان اور یوسف خان نے فلم آدم خان درخانئی کے گیت پر لائیو پارفارمنس پیش کی۔ جس کے بعد استاد خیال محمد کے صاحبزادے فیصل خیال اور استاد ہدایت اللہ کے پوتے مشال خان نے پرانے فلمی گیتوں پر لائیو پرفارمنس کر کے تقریب کو چار چاند لگا دئیے۔
![]()