ضلع خیبر کی تحصیل لنڈی کوتل میں اج 19 دسمبر کو بلدیاتی نمائندگان نے اپنے حقوق کی پامالی کے خلاف یومِ سیاہ منایا گیا اس سلسلے میں ٹی ایم اے آفس لنڈی کوتل میں تحصیل چیئرمین شاہ خالد شینواری کی قیادت میں تحصیل کونسل کے ممبران نے بھرپور احتجاج ریکارڈ کیا احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے صوبائی حکومت پر سخت الزامات عائد کیے اور کہا کہ قبائلی اضلاع میں انضمام کے بعد چار سال قبل پہلی بار بلدیاتی انتخابات منعقد ہوئے تھے جن سے عوام کی بے پناہ امیدیں وابستہ تھیں کہ اختیارات نچلی سطح تک یعنی گھر کی دہلیز تک منتقل ہوں گے اور مقامی مسائل مقامی سطح پر حل ہوں گے تاہم چار سال گزرنے کے باوجود نہ تو بلدیاتی اداروں کو کسی قسم کے ترقیاتی فنڈز فراہم کیے گئے اور نہ ہی کوئی منظم اور فعال نظام ترتیب دیا گیا. مقررین کا کہنا تھا کہ صورتحال کو مزید تشویشناک بنانے کے لیے صوبائی حکومت نے بلدیاتی نمائندگان کو نظرانداز کرتے ہوئے ترقیاتی فنڈز ایم پی ایز اور ایم این ایز کو منتقل کر دیے جو بلدیاتی نظام، جمہوریت اور عوامی مینڈیٹ کے سراسر منافی اور کھلی ناانصافی ہے.

تحصیل چیئرمین شاہ خالد شینواری نے کہا کہ بلدیاتی نمائندگان عوام کے براہِ راست منتخب نمائندے ہیں مگر اختیارات اور وسائل کے بغیر انہیں محض ویریفیکیشن تک محدود کر دیا گیا ہے انہوں نے خبردار کیا کہ اگر بلدیاتی اداروں کو ان کے آئینی و قانونی حقوق، اختیارات اور فنڈز فوری طور پر فراہم نہ کیے گئے تو احتجاجی تحریک کو مزید سخت اور وسیع کیا جائے گا. اس موقع پر تحصیل کونسل کے کثیر تعداد میں ممبران نے شرکت کی اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ بلدیاتی نظام کو مضبوط، بااختیار اور فعال بنایا جائے تاکہ عوام کو حقیقی معنوں میں نچلی سطح پر ریلیف فراہم ہو سکے. مظاہرین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے جدوجہد ہر صورت جاری رکھی جائے گی.
مظاہرین نے بلدیاتی نمائندگان کے ڈیمانڈ کو اسسٹنٹ کمشنر لنڈی کوتل کے وساطت سے صوبائی حکومت کو بھیجوا دی گئی.

Loading

Related Posts

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے