

محمد عمران خان کی اویر وادی میں بند ترقیاتی کام دوبارہ شروع کرنے کی یقین دھانی
پشاور (فیاض شاداب) اویر ویلی کے عوام کو درپیش مختلف مسائل کو اجاگر کرنے کے حوالے سے جذبۂ خدمت فاؤنڈیشن/تنظیم اویر کے ایک وفد نے ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عمران خان سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران وفد نے علاقے میں ترقیاتی منصوبوں کے آغاز، سڑکوں پر جاری کام کی غیر ضروری بندش اور دیگر درپیش مسائل سے متعلق ڈپٹی کمشنر اپر چترال کو تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔
ڈپٹی کمشنر اپر چترال نے سڑک پر کام کی بندش کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اور ان کی ٹیم کو ہدایت کی کہ وہ موقع پر جا کر باقاعدہ انکوائری کریں اور جامع رپورٹ پیش کریں تاکہ حقائق پر مبنی شواہد سامنے آ سکیں۔
ڈپٹی کمشنر نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ وہ جلد ہی خود اویر کا دورہ کرکے تمام مسائل کا موقع پر جائزہ لیں گے اور ان کے حل کے لیے متعلقہ اداروں کو واضح احکامات جاری کیے جائیں گے۔
![]()