ٹانک :(گوہر ترین ) ٹانک کے قابل فخر سپوت مفتی عبدالبصیر نے کامیابی کے ساتھ پی ایچ ڈی (PHD) کی ڈگری حاصل کر لی جامعۃ الرشید کراچی کے شعبہ کلیۃ الفنون کے فاضل اور ٹانک شہر کے نامور عالم دین مولانا عبدالصمد کے فرزند مولانا عطاء البصیر نے پی ایچ ڈی کی ڈگری کامیابی سے مکمل کر لی۔ انہوں نے یہ اعزاز قرطبہ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی، ڈیرہ اسماعیل خان سے حاصل کیا۔مولانا عطاء البصیر کے تحقیقی مقالے کا عنوان “معاصر الحادی فکر سے متعلق سید ابو الاعلیٰ مودودی کی تنقیدی تحریرات اور ان کی عصری معنویت: تحقیقی و تجزیاتی مطالعہ” تھا، جس میں انہوں نے جدید الحادی نظریات کا علمی و فکری جائزہ لیتے ہوئے اسلامی نقطۂ نظر سے مدلل تنقید پیش کی ہے۔انہوں نے یہ تحقیق ڈاکٹر فضل الہی خان کے زیر نگرانی مکمل کی ہے۔مقالے میں سید ابو الاعلیٰ مودودیؒ کی تحریرات کی روشنی میں معاصر الحادی فکر کے اسباب، اثرات اور معاشرتی مضمرات کا تفصیلی تجزیہ کیا گیا ہے، جو علمی حلقوں میں قابلِ قدر اضافہ قرار دیا جا رہا ہے۔علمی و دینی حلقوں نے مولانا عطاء البصیر کی اس شاندار کامیابی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے انہیں مبارک باد دی ہے اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

Loading

Related Posts

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے