پاکستان تحریک انصاف کے خیبر پختونخوا کے رکنِ صوبائی اسمبلی اور پارلیمانی سیکرٹری برائے آبپاشی امیر فرزند خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر پی ٹی آئی سینیٹر مشال یوسفزئی سے ملاقات ہوئی۔

ملاقات کے دوران چیئرمین عمران خان اور سابق خاتونِ اول بشریٰ بی بی کے ساتھ مکمل اظہارِ یکجہتی کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے زیر التواء مقدمات کو جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے اور قانونی پیش رفت پر تفصیلی گفتگو کی۔

اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے وکلاء نے بھی اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار سے ملاقات کی اور متعلقہ قانونی معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔

رہنماؤں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ انصاف، قانون کی حکمرانی اور قیادت کے احترام کے تحفظ کے لیے قانونی و جمہوری جدوجہد ہر فورم پر جاری رکھی جائے گی۔

Loading

Related Posts

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے