پشاور (فاروق یوسفزئی)کنول شوذب، صدر پاکستان تحریکِ انصاف وومن ونگ کی خصوصی ہدایت پر سینیٹر روبینہ ناز، صدر وومن ونگ پشاور ریجن، اور ڈاکٹر رفعت سردار، جنرل سیکرٹری وومن ونگ پشاور ریجن کی قیادت میں پشاور ریجن کی ضلعی، تحصیلی اور مقامی خواتین عہدیداران نے 7 دسمبر کو حیات آباد اسپورٹس کمپلیکس پشاور میں ہونے والے تحریکِ انصاف کے جلسے میں بھرپور اور پُرجوش شرکت کی۔

جلسے میں شریک خواتین نے عمران خان سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے پلے کارڈز اور بینرز اُٹھا رکھے تھے جن پر لکھا تھا: "تم ہو کون؟ میرا نام عمران احمد خان نیازی ہے، میں پاکستان کی آواز ہوں!” ان نعروں نے جلسہ گاہ میں جوش و جذبے کی فضا کو مزید گرمائے رکھا۔

اس موقع پر ڈاکٹر رفعت سردار نے کہا کہ عمران خان کا بیانیہ اب ایک لیڈر سے بڑھ کر پوری قوم کی آواز بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خواتین ہر میدان میں اس جدوجہد کی ہر اول دستہ ہیں اور ہمیشہ رہیں گی۔

جلسہ گاہ میں خواتین کی نعرے بازی، اتحاد اور عزم نے یہ واضح پیغام دیا کہ پاکستان کی خواتین آئین، انصاف اور قیادت کے وقار کے لیے ہر قسم کی قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔

پشاور (فاروق یوسفزئی)کنول شوذب، صدر پاکستان تحریکِ انصاف وومن ونگ کی خصوصی ہدایت پر سینیٹر روبینہ ناز، صدر وومن ونگ پشاور ریجن، اور ڈاکٹر رفعت سردار، جنرل سیکرٹری وومن ونگ پشاور ریجن کی قیادت میں پشاور ریجن کی ضلعی، تحصیلی اور مقامی خواتین عہدیداران نے 7 دسمبر کو حیات آباد اسپورٹس کمپلیکس پشاور میں ہونے والے تحریکِ انصاف کے جلسے میں بھرپور اور پُرجوش شرکت کی۔جلسے میں شریک خواتین نے عمران خان سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے پلے کارڈز اور بینرز اُٹھا رکھے تھے جن پر لکھا تھا: "تم ہو کون؟ میرا نام عمران احمد خان نیازی ہے، میں پاکستان کی آواز ہوں!” ان نعروں نے جلسہ گاہ میں جوش و جذبے کی فضا کو مزید گرمائے رکھا۔اس موقع پر ڈاکٹر رفعت سردار نے کہا کہ عمران خان کا بیانیہ اب ایک لیڈر سے بڑھ کر پوری قوم کی آواز بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خواتین ہر میدان میں اس جدوجہد کی ہر اول دستہ ہیں اور ہمیشہ رہیں گی۔جلسہ گاہ میں خواتین کی نعرے بازی، اتحاد اور عزم نے یہ واضح پیغام دیا کہ پاکستان کی خواتین آئین، انصاف اور قیادت کے وقار کے لیے ہر قسم کی قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔

Loading

Related Posts

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے