پشاور (خیبرنامہ رپورٹ) خیبر پختونخوا کے ٹیلی کام ریٹیلرز نے ایک بڑے اور اہم کنونشن میں شرکت کرتے ہوئے اپنے اتحاد، حقوق کے تحفظ اور کاروباری استحکام کے لیے مشترکہ جدوجہد کا عزم دہرایا۔ یہ پروقار کنونشن ٹیلی کام ریٹیلرز ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام منعقد ہوا، جس میں صوبے بھر سمیت پنجاب سے بھی ایگزیکٹو ممبران، سینئر ریٹیلرز، موبائل شاپس کے مالکان اور معزز مہمانان نے بھرپور شرکت کی۔
کنونشن کا بنیادی مقصد ریٹیلرز کو درپیش مسائل کو اجاگر کرنا، ان کے حل کے لیے مربوط حکمت عملی ترتیب دینا اور ایک مضبوط صوبائی قیادت کا انتخاب تھا۔ اس موقع پر شرکاء نے اپنے مسائل، تجاویز اور آراء کھل کر پیش کیں، جس سے باہمی روابط اور اتحاد کو مزید تقویت ملی۔
نئی صوبائی کابینہ کا اعلان
کنونشن کے دوران اتفاقِ رائے سے نئی صوبائی کابینہ کا اعلان کیا گیا، جس کے عہدیداران درج ذیل ہیں:
بانی یونین: احمد فراز خان (پشاور)
چیئرمین: خالد خان (نوشہرہ)
صدر: ابرار خان (پشاور)
سینیئر نائب صدر: محمد آصف (مانسہرہ)
نائب صدور: مصطفیٰ کمال (سوات)، صالح جان (اپر دیر)، اعجاز علی شاہ (صوابی)، مطیع اللہ خان (کرک)
جنرل سیکرٹری: عالم زیب خان جی (چارسدہ)
ڈپٹی جنرل سیکرٹری: مفتی گوہر الرحمٰن (سوات)
فنانس سیکرٹری: محمد ریاض (چارسدہ)
انفارمیشن سیکرٹری: امیر جمال خان (چارسدہ)
ریکوری و ایکشن کمیٹی: مجیب خان (پشاور)
الیکشن کمیٹی: امر علی خان (بونیر)
ریلیف چیئرمین: عالمگیر خان (نوشہرہ)
قانونی مشیر: حسین احمد منگلور (سوات)
ریٹیلرز کے اہم مطالبات
کنونشن میں ریٹیلرز نے اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے کئی اہم مطالبات پیش کیے:
موبائل کمپنیوں سے لوڈ اور ڈیجیٹل مالیاتی سروسز پر کمیشن میں فوری اضافہ
حکومت سے چھوٹے کاروباروں پر ٹیکسوں میں کمی کی اپیل
کمپنیوں اور اداروں کی جانب سے ہراساں کرنے اور جرمانوں کے خاتمے کا مطالبہ
صوبہ بھر میں یونین کو ضلعی اور تحصیل سطح تک مزید منظم کرنے کا عزم
مہمانانِ خصوصی کی شرکت اور یقین دہانیاں
کنونشن میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی قاری ظاہر خان مہمانِ خصوصی کے طور پر شریک ہوئے۔ انہوں نے ریٹیلرز کے مسائل تفصیل سے سنے اور یقین دہانی کرائی کہ وہ ان مسائل کو متعلقہ حکام اور وزراء کے سامنے پیش کریں گے۔ انہوں نے ایک 10 رکنی وفد تشکیل دینے کی بھی ہدایت دی تاکہ مسائل کے حل کے لیے مشترکہ کوششیں کی جا سکیں۔
اسی طرح مسلم لیگ (ن) کلچر ونگ پشاور کی صدر سعیدہ خان نے بھی شرکت کی اور ریٹیلرز کو یقین دلایا کہ وہ ہر فورم پر ان کے ساتھ کھڑی رہیں گی اور مسائل کے حل کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گی۔
قائدین کا عزم اور مستقبل کا لائحہ عمل
آخر میں یونین کے بانی، سماجی شخصیت اور ریڈیو کے نامور براڈکاسٹر و اناؤنسر احمد فراز خان نے اپنے خطاب میں اس بات پر زور دیا کہ ٹیلی کام ریٹیلرز صوبے کی معیشت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، لیکن انہیں طویل عرصے سے نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اب ریٹیلرز اپنے حقوق کے لیے ہر سطح پر آواز اٹھائیں گے۔
کنونشن کے دوران پالیسی سازی، کاروباری مشکلات کے حل، اور مستقبل کے لیے ایک جامع حکمت عملی پر بھی تفصیلی غور کیا گیا۔ متعدد اہم فیصلے کیے گئے جن کا مقصد ریٹیلرز کے مفادات کا تحفظ اور ان کے کاروبار کو مستحکم بنانا ہے۔

Loading

Related Posts

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے