لکی مروت: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نذیر خان (PSP) کی جانب سے سال 2025 کی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی۔
رپورٹ کے مطابق لکی مروت پولیس، سی ٹی ڈی اور سکیورٹی فورسز کی دہشتگردی، جرائم، منشیات اور اسلحہ کے خلاف نمایاں کامیابیاں حاصل۔

🔺 166 انٹیلیجنس بیسڈ/سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشنز *)
تختی خیل ،کیچی کمر،عباسہ خٹک ،شیری خیل،عبدالخیل ،حیات خیل چوارخیل ،امیر وانڈہ ،سیمو وانڈہ ،پہاڑ خیل پکہ، تترخیل،خیروخیل ، نصرخیل ،کوٹ کشمیر،براگی ،سربند،وانڈہ اورنگزیب ،سرکٹی مچن خیل ،سرکل SDبیٹنی،شادی خیل سمیت مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشنز کےدوران ضلع بھر میں پولیس اور سی ٹی ڈی نے فتنہ الخوارج کے درجنوں ٹھکانوں کو مسمار کیا ،خاص کر تختی خیل اپریشن کے دوران تختی خیل کے علاقہ میں مہاجر کیمپ کے نام سے مشہور وہ بدنام ٹھکانہ بھی مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا، جو فتنہ الخوارج کی محفوظ پناہگاہ سمجھا جاتا تھا۔ یہ جگہ دہشتگرد عناصر کے جمع ہونے، حملوں کی منصوبہ بندی، اور اسلحہ ذخیرہ کرنے کا مرکز تھی۔ کئی اہم دہشتگرد کارروائیوں کی منصوبہ بندی اسی مرکز میں کی گئی تھی۔

(دہشتگردی کے خلاف ذیل کامیابیاں حاصل ہوئیں:
🔺 118 دہشتگرد ہلاک
🔺 53 دہشتگرد گرفتار کئے گئے
🔺 08 سہولت کار ہلاک
🔺 28 سہولت کار گرفتار
(🔺 16 حملے ناکام، جن میں 4 کوڈ کاپٹر حملے بھی شامل)
🔺 05 خطرناک ڈاکیت گروہ ہلاک جبکہ 02 زخمی گرفتار کئے گئے)
(بم ڈسپوزل یونٹ کی کاروائیاں:
🔺 17 دیسی ساختہ IEDs ناکارہ
🔺 372 کلوگرام دیسی بارودی مواد
🔺 400 میٹر وائر برآمد)*
(سنگین مقدمات کی ٹریسنگ:
قتل، اقدامِ قتل، ڈکیتی، چوری کے 35 اندھے مقدمات ٹریس کئے گئے ،
🔺 1665 مجرم اشتہاری گرفتار )
(منشیات کے خلاف کامیابیاں:
🔺 193 کلوگرام چرس
🔺 50 کلوگرام آئس
🔺 12 کلوگرام ہیروئن) (غیر قانونی اسلحہ کی برآمدگی: 🔺242 کلاشنکوف 🔺 28 خودکار اسلحہ 🔺 55 رائفلیں 🔺 294 بندوقیں 🔺 1267 پسٹل 🔺 24،512 کارتوس 🔺 14 دستی بم)
(سمگلنگ کے خلاف کاروائیاں:
🔺 09 نان کسٹم پیڈ گاڑیاں
کروڑوں روپے مالیت کا نان کسٹم پیڈ سامان برآمد.*)
ڈی پی او نذیر خان کا کہنا ہے کہ لکی مروت پولیس،سی ٹی ڈی اور سکیورٹی فورسزعوام کے تحفظ، قانون کی عملداری اور دہشتگردی کے خاتمے کے لیے ہر وقت الرٹ ہے۔ سال 2025 کی کارکردگی پولیس ٹیم کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، قربانیوں اور عوامی تعاون کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

آر پی او سجاد خان نے لکی مروت پولیس کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ لکی مروت پولیس ،سی ٹی ڈی اور سیکیورٹی اداروں نے مشترکہ طور پر امن کے قیام کے لیے شاندار کردار ادا کیا۔ لکی مروت پولیس کی کارکردگی نہ صرف قابلِ ستائش ہے بلکہ ایک رول ماڈل کے طور پر سامنے آئی ہے۔

واضح رہے کہ صوبائی حکومت اور انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخواہ ذوالفقارحمیدکی خصوصی توجہ اور ہدایات پر لکی مروت پولیس کو جدیداسلحہ ،ڈرونز،APCs،جدید ٹیکنالوجی سسٹمز اورمختلف دیگر جدید ساز و سامان فراہم کر دیا گیا ہے، جس سے ضلع میں امن و امان کی صورتحال مزید مستحکم ہو گئی ہیں۔
یہ جدید وسائل دہشتگردی کے خلاف آپریشنز، فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیوں اور دیگر سنگین جرائم کی روک تھام میں لکی مروت پولیس کو مزید مؤثر اور متحرک بنا رہے ہیں۔

آر پی او بنوں ریجن سجاد خان اور ڈی پی او لکی مروت نذیر خان (PSP) نے صوبائی حکومت اور انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخواہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جدید اسلحہ و آلات کی فراہمی سے پولیس فورس کی آپریشنل صلاحیتوں میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔ لکی مروت پولیس پہلے سے زیادہ مستعد، چوکنا اور جدید صلاحیتوں سے لیس ہو چکی ہے، اور دہشت گردوں و جرائم پیشہ عناصر کے لیے ضلع کی زمین تنگ کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ
انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخواہ ذوالفققار حمید کی کاوشوں اور ذاتی دلچسپی سے لکی مروت پولیس کو مختصر مدت میں جدید وسائل فراہم کیے گئے جن کی بدولت نہ صرف لکی مروت پولیس کی آپریشنل صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے بلکہ ضلع میں امن و امان کی فضا برقرار رکھنے میں بھی واضح بہتری آئی ہے۔
لکی مروت پولیس کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے جدید سہولیات کی فراہمی ایک بڑا حوصلہ ہے، جس سے فورس کی کارکردگی میں واضح بہتری آئی ہے۔ پولیس جوان اب پہلے سے زیادہ بااعتماد، محفوظ اور بہتر طریقے سے اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں اور فتنہ الخوارج کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کررہے ہیں۔

Loading

Related Posts

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے