
پشاور (مدثر زیب ) ایس ایس پی آپریشنز فرحان خان نے محلہ جوگن شاہ، تھانہ شاہ قبول کی حدود میں واقع گوردوارہ کا دورہ کیا۔
دورے کے دوران انہوں نے مذہبی رہنما گوپال سنگھ اور دیگر منتظمین سے ملاقات کی، جہاں سکیورٹی انتظامات اور متعلقہ امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر ایس پی سٹی ڈویژن شاہد عدنان بھی ہمراہ موجود تھے۔
ایس ایس پی آپریشنز فرحان خان نے مذہبی رہنماو گوپال سنگھ سے گفتگو میں کہا کہ پشاور پولیس اقلیتی برادری کو ہر ممکن تحفظ فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے۔
تمام مذہبی عبادت گاہوں اور اقلیتوں کا تحفظ پشاور پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
![]()