پشاور (فیاض شاداب) ضلعی انتظامیہ اپر چترال اور محکمہ کھیل کے زیرِ اہتمام اپر چترال میں ونٹر سپورٹس فیسٹول کا شاندار آغاز 6 جنوری سے ہوگا جو 7 جنوری 2026 تک جاری رہے گا۔
ونٹر سپورٹس فیسٹول کے دوران آئیس ہاکی کے سنسنی خیز مقابلوں کے علاوہ رنگا رنگ ثقافتی تقریبات کا بھی اہتمام کیا گیا ہےجس کا مقصد علاقے کی کھیلوں سے وابستہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ مقامی ثقافت کو فروغ دینا ہے۔
اس فیسٹول میں اپر چترال کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے سرمائی کھیلوں کے منجھے ہوئے اور باصلاحیت کھلاڑی شرکت کریں گے جو اپنی شاندار پرفارمنس، مہارت اور فن کے ذریعے شائقین کو محظوظ کریں گے۔
ونٹر سپورٹس فیسٹول کی تقریبات پرواک میں منعقد ہوں گی جہاں کھیلوں اور ثقافت کا حسین امتزاج دیکھنے کو ملے گا۔
ضلعی انتظامیہ اپر چترال کی جانب سے تمام کھیلوں کے شائقین، نوجوانوں اور عوام الناس سے پُر زور اپیل کی جاتی ہے کہ وہ بڑی تعداد میں شرکت کرکے اس فیسٹول کو کامیاب بنائیں اور سرمائی کھیلوں کے اس منفرد ایونٹ سے بھرپور لطف اٹھائیں۔

Loading

Related Posts

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے