ٹانک (گوہر ترین)
ضلع ٹانک میں اقلیتی برادری کے مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔ منیارٹی کوآرڈینیٹر آسیہ خان کی کوششوں سے مسیحی برادری کے لیے ایک اور اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ حال ہی میں منیارٹی کوآرڈینیٹر آسیہ خان کی مشیر برائے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا برائے اقلیتی امور وزیر زادہ سے ملاقات کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مشیر برائے اقلیتی امور وزیر زادہ اور محکمہ اوقاف کی جانب سے مسیحی چرچ کے لیے فراہم کیا جانے والا ضروری سامان آج منیارٹی کوآرڈینیٹر آسیہ خان نے چرچ کے پادری کے حوالے کر دیا۔ اس موقع پر مسیحی برادری کے افراد بھی موجود تھے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے منیارٹی کوآرڈینیٹر آسیہ خان نے کہا کہ صوبائی حکومت اقلیتی برادری کے مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چرچ کے لیے سامان کی فراہمی پر وہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا، مشیر برائے اقلیتی امور وزیر زادہ اور محکمہ اوقاف کی شکر گزار ہیں، جنہوں نے مسیحی برادری کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری تعاون فراہم کیا۔
چرچ کے پادری تیمور رضا اور مسیحی برادری کے دیگر افراد نے بھی اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے صوبائی حکومت اور مشیر برائے اقلیتی امور وزیر زادہ کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مسیحی برادری کو درپیش مسائل کے حل کے لیے وزیر زادہ کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات قابل تحسین ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ٹانک جیسے دور افتادہ علاقے میں اقلیتی برادری کے لیے عملی کام ہونا صوبائی حکومت کی سنجیدگی کو ظاہر کرتا ہے۔ مسیحی برادری کے نمائندوں کے مطابق ایسے اقدامات سے نہ صرف اقلیتوں کے مسائل حل ہو رہے ہیں بلکہ ان کا اعتماد بھی مزید مضبوط ہو رہا ہے۔
مسیحی برادری کے نمائندوں کا کہنا تھا کہ عوام دوست پالیسیوں اور عملی اقدامات کے باعث پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اقلیتی برادری میں بھی اپنی مضبوط پہچان بنا رہی ہے۔

ٹانک (گوہر ترین)ضلع ٹانک میں اقلیتی برادری کے مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔ منیارٹی کوآرڈینیٹر آسیہ خان کی کوششوں سے مسیحی برادری کے لیے ایک اور اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ حال ہی میں منیارٹی کوآرڈینیٹر آسیہ خان کی مشیر برائے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا برائے اقلیتی امور وزیر زادہ سے ملاقات کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق مشیر برائے اقلیتی امور وزیر زادہ اور محکمہ اوقاف کی جانب سے مسیحی چرچ کے لیے فراہم کیا جانے والا ضروری سامان آج منیارٹی کوآرڈینیٹر آسیہ خان نے چرچ کے پادری کے حوالے کر دیا۔ اس موقع پر مسیحی برادری کے افراد بھی موجود تھے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے منیارٹی کوآرڈینیٹر آسیہ خان نے کہا کہ صوبائی حکومت اقلیتی برادری کے مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چرچ کے لیے سامان کی فراہمی پر وہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا، مشیر برائے اقلیتی امور وزیر زادہ اور محکمہ اوقاف کی شکر گزار ہیں، جنہوں نے مسیحی برادری کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری تعاون فراہم کیا۔چرچ کے پادری تیمور رضا اور مسیحی برادری کے دیگر افراد نے بھی اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے صوبائی حکومت اور مشیر برائے اقلیتی امور وزیر زادہ کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مسیحی برادری کو درپیش مسائل کے حل کے لیے وزیر زادہ کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات قابل تحسین ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹانک جیسے دور افتادہ علاقے میں اقلیتی برادری کے لیے عملی کام ہونا صوبائی حکومت کی سنجیدگی کو ظاہر کرتا ہے۔ مسیحی برادری کے نمائندوں کے مطابق ایسے اقدامات سے نہ صرف اقلیتوں کے مسائل حل ہو رہے ہیں بلکہ ان کا اعتماد بھی مزید مضبوط ہو رہا ہے۔مسیحی برادری کے نمائندوں کا کہنا تھا کہ عوام دوست پالیسیوں اور عملی اقدامات کے باعث پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اقلیتی برادری میں بھی اپنی مضبوط پہچان بنا رہی ہے۔

Loading

Related Posts

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے