
ایک ہزار سے زائد بچوں اور ان کی ماوں کی ہیلتھ سکرینگ کی گئی
الخدمت فاونڈیشن اس وقت ملک بھر میں30ہزار سے زائد یتیم بچوں کی کفالت کررہا ہے۔پروفیسرڈاکٹر حفیظ الرحمن
الخدمت فاؤنڈیشن پشاور کے تحت زیرکفالت بچوں اور ان کی ماوں کےلئے سالانہ ہیلتھ سکرینگ کیمپ اور فیملی فن گالا پشاور میڈیکل کالج ورسک روڈ پر منعقد ہوئی جس میں 1000سے زائد زیرکفالت بچوں اور ان کی ماوں کے مختلف بیماریوں کی تشخیص کے لئے طبی ٹسٹ کئے گئے۔کیمپ کا افتتاح الخدمت فاونڈیشن پاکستان کے مرکزی صدر پروفیسر ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے کیا جبکہ الخدمت فاونڈیشن کے صوبائی صدر خالد وقاص اور ضلع پشاور کے صدر افتخار احمد خان نے ہیلتھ سکرینگ کیمپ کا دورہ کیا۔الخدمت فاونڈیشن پاکستان کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے اس موقع پر منتظمین سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ملک بھر میں الخدمت فاونڈیشن 30 ہزار سے زائد یتیم بچوں کی کفالت کررہی ہے۔الخدمت ان بچوں کی کفالت محض امداد نہیں بلکہ ایک ذمہ داری سمجھتی ہے۔
صدر الخدمت فاؤنڈیشن خیبر پختونخوا خالد وقاص نے پشاور میڈیکل کالج میں باہمت بچوں اور ان کی ماؤں کے لیے منعقدہ ہیلتھ سکریننگ اور فیملی فن گالا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یتیم بچوں کے روشن مستقبل کے لیے یہ ذمہ داری اجتماعی کوششوں سے ہی ممکن ہے، جس میں مخیر افراد اور تعاون کرنے والے ادارے کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے ان کے تعاون اور اعتماد پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مشترکہ کوششوں سے لاکھوں بچوں کے مستقبل کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔
انہوں نے پشاور میڈیکل کالج کی جانب سے بھر پورتعاون، طبی ماہرین کی خدمات پر ان کی انتظامیہ کا خصوصی شکریہ کیا۔
تقریب سے ڈپٹی ڈین پشاور میڈیکل کالج ڈاکٹر عائشہ عبداللہ، صدر الخدمت پشاور افتخار احمد، الخدمت خواتین ٹرسٹ پشاور کی ذمہ دار، سینئر منیجر آرفن کئیر پروگرام محمد نعمان اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا اور باہمت بچوں کی حوصلہ افزائی کی۔
![]()