
اپر چترال کے دور دراز پہاڑی علاقوں میں عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے متعلقہ اداروں سے رابطے میں ہیں، ڈپٹی کمشنر
پشاور (فیاض شاداب) ڈپٹی کمشنر اپر چترال جناب محمد عمران خان نے صوبائی سطح پر منعقد ہونے والے ڈسٹرکٹ اسٹیئرنگ کمیٹی برائے ہیلتھ کے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس کے دوران اپنے بریفنگ میں ڈپٹی کمشنر عمران خان یوسفزئی نے ضلع اپر چترال میں صحت کی شعبوں میں درپیش مختلف۔مسائل اور عملے کی کمی پر تفصیلی بات کی ۔ ڈپٹی کمشنر نے دستیاب وسائل اور ادویات کی فراہمی اور عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی سے متعلق امور پر تفصیلی بریفنگ بھی دی۔
ڈپٹی کمشنر نے صوبائی حکام کو آگاہ کیا کہ ضلع کے دور دراز اور پہاڑی علاقوں میں صحت کی سہولیات کی بہتری کے لیے خصوصی توجہ اور اضافی وسائل کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلعی انتظامیہ اپر چترال میں صحت کے شعبے میں درپیش مسائل کے حل اور عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے۔
![]()