

نمک منڈی جیمز سٹون مارکیٹ کے کاروباری حسین خان باز نے مطالبہ کیا ہے کہ مارکیٹ کی حالت پر رحم کیا جائے اور گیس پائپ لائن کی کھدائی کے بعد ویران کی گئی سڑک دوبارہ تعمیر کی جائے۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ نمک منڈی جیمز سٹون مارکیٹ میں گیس پائپ لائن بچھانے کے لیے روڈ کو کھود کر پائپ ڈال دیے گئے، لیکن ٹھیکیدار کے غائب ہونے کے بعد سڑک کی حالت بہت خراب ہوگئی ہے۔ اس وجہ سے مارکیٹ آنے والے سیاح اور مقامی عوام شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں اور کئی سیاح اب مارکیٹ کا رخ کرنے سے گریز کر رہے ہیں۔
حسین خان باز نے محکمہ سوئی گیس کے اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ وہ مارکیٹ کی حالت زار پر توجہ دیں اور ٹھیکیدار سے مطالبہ کریں کہ سڑک کی مرمت فوری طور پر کی جائے تاکہ عوام اور سیاح بلا تکلیف مارکیٹ کا دورہ کر سکیں۔
![]()