
’’ایوارڈ میرا نہیں، میرے چاہنے والوں کا ہے، جنید کامران صدیقی کے تاثرات
پشاور (امجد ہادی یوسفزئی)
لکس اسٹائل ایوارڈ 2025 کی تقریب میں معروف گلوکار جنید کامران صدیقی نے تاریخی کامیابی حاصل کرتے ہوئے پہلی بار کسی پشتو گلوکار کی حیثیت سے یہ ایوارڈ اپنے نام کر لیا۔ اس اہم پیش رفت نے نہ صرف انفرادی سطح پر فنکار کو منفرد مقام دلایا بلکہ پشتو موسیقی کے لیے بھی ایک نئی مثال قائم کر دی۔
اس موقع پر جنید کامران صدیقی نے اپنے جذباتی پیغام میں کہا کہ ’’الحمدللہ ہم نے کر دکھایا۔ آج یہ ایوارڈ میرے ہاتھ میں ضرور ہے مگر حقیقت میں یہ میرے مداحوں، میرے چاہنے والوں اور میرے خاندان کا ہے۔‘‘


انہوں نے اپنی کامیابی کو اپنے شہر پشاور، خیبر پختونخوا اور دنیا بھر میں آباد تمام پختونوں کے نام کرتے ہوئے کہا کہ سادہ آشنا کی غیر معمولی پذیرائی نے ثابت کیا کہ محنت اور خلوص کبھی رائیگاں نہیں جاتے۔
فنکار کا کہنا تھا کہ ان کے چاہنے والوں نے ہمیشہ ان کا ساتھ دیا، ان پر یقین کیا اور ان کی حوصلہ افزائی کی، جس کی بدولت وہ اس اعزاز تک پہنچے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’ان شاء اللہ یہ سلسلہ یہی نہیں رکے گا—مزید اور بھی کامیابیاں آئیں گی۔‘‘
تقریب میں شریک مہمانوں اور مداحوں نے بھی ان کی جیت کو سراہتے ہوئے انہیں دلی مبارکباد پیش کی۔
![]()