
خیبر پختونخوا میں پناہ گاہوں کی بہتری اور سروس ڈیلیوری کے لیے اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبے کی دس فعال پناہ گاہوں میں سہولیات مزید بہتر بنانے پر اتفاق کیا گیا۔اجلاس کی صدارت چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا نے کی، جہاں انتظامی اصلاحات، مانیٹرنگ میکانزم، اور پناہ گاہوں کے دائرہ کار میں توسیع سے متعلق اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
سیکرٹری سوشل ویلفیئر سید نذر حسین شاہ اور ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر رفیق خان مہمند نے اصلاحات اور مستقبل کے منصوبوں پر بریفنگ دی، جن میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب، MIS سسٹم کا قیام، بائیومیٹرک تصدیق اور ویلفیئر بورڈ کی فعالی شامل ہے۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ پشاور کے بڑے ہسپتالوں—خصوصاً لیڈی ریڈنگ—میں تیمارداروں کے لیے خصوصی سرائے قائم کرنے پر بھی پیش رفت جاری ہے تاکہ دور دراز سے آنے والے افراد کو آرام دہ رہائش فراہم کی جا سکے۔
![]()