
سوات میں سرکل سٹی پولیس نے عوامی شکایات پر شاہدرہ وتکے کے علاقے میں فحاشی کے خلاف علاقہ معززین کے ہمراہ گشت کیا۔ پولیس کے مطابق دورانِ گشت خواجہ سراؤں کی رہائشی بلڈنگ سے پولیس پارٹی اور مقامی معززین پر فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایڈیشنل ایس پی لوئر سوات غلام صادق کی نگرانی میں پولیس نے بروقت کارروائی شروع کی۔ کارروائی کے دوران تین خواجہ سراؤں کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ ان کے قبضے سے پستول بھی برآمد ہوا۔
پولیس کے مطابق گرفتار افراد میں آصف عرف بلبل، عمران عرف پائل اور خواجہ سرا آرمان شامل ہیں۔ ملزمان کے خلاف تھانہ بنڑ میں مقدمہ درج کرنے کی کارروائی جاری ہے۔
آپریشن میں ڈی ایس پی سرکل سٹی بخت زادہ، ایس ایچ او تھانہ بنڑ، ایس ایچ او رحیم آباد، ایس ایچ او مینگورہ اور پولیس کے جوانوں نے حصہ لیا۔
![]()