سوات (امان اللہ سے) — سیدو میڈیکل کالج کے ہاؤس جاب ڈاکٹرز گزشتہ چار ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں، جس کے باعث وہ شدید مالی مشکلات کا شکار ہیں۔سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ہاؤس جاب ڈاکٹرز عرفان، عمران، مختیار احمد، سمیع الرحمن، نثار اور دیگر نے بتایا کہ حکومت نے 2019 میں کالج کی 96 نشستیں بڑھا کر 120 کر دی تھیں، تاہم اب بھی صرف 96 ڈاکٹرز کو تنخواہیں دی جا رہی ہیں جبکہ 24 ڈاکٹرز مسلسل چار ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں۔

ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (PMDC) سے رجسٹرڈ ہیں اور معاوضہ ان کا قانونی حق ہے۔ ان کے مطابق صوبائی فنانس ڈیپارٹمنٹ صرف 96 سیٹوں کی تنخواہیں ریلیز کر رہا ہے، جس سے امتیازی سلوک کا تاثر پیدا ہو رہا ہے۔

ہاؤس جاب ڈاکٹرز نے صوبائی حکومت، PMDC اور پرنسپل سیدو میڈیکل کالج سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر محروم ڈاکٹرز کے لیے فنڈز جاری کیے جائیں، بصورت دیگر وہ احتجاج اور قانونی چارہ جوئی پر مجبور ہوں گے۔

Loading

Related Posts

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے