
اپر سوات مٹہ (امان اللہ سے) — سوات قومی جرگہ نے اپنے رہنما اور عوامی نیشنل پارٹی کے سرکردہ کارکن ممتاز علی خان اور ان کے ساتھیوں پر مٹہ کے علاقے شکردرہ میں ریموٹ کنٹرول بم حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ یہ بزدلانہ کارروائی سوات کے امن پر حملہ اور ظلم و بربریت کی انتہا ہے۔ جرگہ نے یاد دلایا کہ وہ مسلسل خبردار کرتا آ رہا ہے کہ دہشت گرد دوبارہ سوات کے پہاڑوں میں منظم ہو رہے ہیں اور امن خطرے میں ہے۔
سوات قومی جرگہ نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ممتاز علی خان سمیت قومی مشران کے تحفظ کو یقینی بنائے، دہشت گردی کے خاتمے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کرے، اور سوات میں پائیدار امن بحال کرے۔
![]()