پشاور گڈز کیریئر ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کا ایک ہنگامی اجلاس زیرِ صدارت صدر حاجی سراج الدین خان ایسوسی ایشن کے دفتر میں منعقد ہوا، جس میں عہدیداران، ممبران اور گڈز ٹرانسپورٹ کمیونٹی کے نمائندگان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اجلاس میں حاجی سعید اللہ خان (سینئر نائب صدر)، اختر گل (نائب صدر)، حاجی شوکت خان خٹک (جنرل سیکرٹری)، حاجی عطااللہ (فنانس سیکرٹری)، حاجی دوران خان (انفارمیشن سیکرٹری) سمیت ایکشن کمیٹی کے اراکین حاجی اصیل زادہ، سید نور بنگش، آیاز آفریدی اور دیگر سینئر ممبران بھی شریک تھے۔اجلاس میں شرکاء نے کسٹمز حکام کی بلاجواز کارروائیوں پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ گاڑیوں کی غیر ضروری چیکنگ، تاخیر اور ناجائز جرمانے معمول بن چکے ہیں۔ ان اقدامات کے باعث کاروباری سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں جبکہ ٹرانسپورٹ کمیونٹی سخت مالی مشکلات سے دوچار ہے۔صدر ایسوسی ایشن حاجی سراج الدین خان نے کہا کہ بڑھتی ہوئی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں، اوورلوڈنگ جرمانے، بھاری ٹول ٹیکسز اور کسٹمز کی غیر ضروری مداخلت نے گڈز ٹرانسپورٹ سیکٹر کو معاشی بحران میں دھکیل دیا ہے۔ ان کے مطابق، حکومت اور متعلقہ ادارے شکایات کے باوجود کوئی عملی قدم نہیں اٹھا رہے۔اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ اگر حکومت، پولیس، ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ اور کسٹمز حکام نے فوری طور پر اصلاحی اقدامات نہ کیے تو ایسوسی ایشن پرامن احتجاجی تحریک شروع کرنے پر مجبور ہو گی، اور ضروریاتِ زندگی کی ترسیلات بند کرنے جیسے اقدامات پر غور کیا جائے گا۔آخر میں صدر حاجی سراج الدین خان نے وزیراعظم پاکستان، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا، انسپکٹر جنرل پولیس، وزیر ٹرانسپورٹ اور چیف کلکٹر کسٹمز سے پرزور مطالبہ کیا کہ وہ ذاتی طور پر نوٹس لے کر گڈز ٹرانسپورٹ کمیونٹی کے جائز مسائل فوری حل کریں اور کسٹمز کی بلاجواز کارروائیوں کا خاتمہ یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ:> “ہم محنت کش لوگ ہیں، ہم سے روزگار اور بچوں کا رزق نہ چھینا جائے۔ اگر مسائل حل نہ ہوئے تو احتجاج ہمارا آئینی حق ہے۔”

Loading

Related Posts

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے