

صوبائی صدر خیبرپختونخوا جنید اکبر خان کی قیادت میں سی ایم ہاؤس پشاور میں ہری پور ضمنی الیکشن اور وزیر اعلیٰ کے جلسے کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں صوبائی سیکریٹری اطلاعات ملک عدیل اقبال، اسپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی، صوبائی چیف وہپ اکبر ایوب خان، صدر ہزارہ ریجن علی خان جدون، اور ارکان صوبائی اسمبلی افتخار احمد خان، نزیر عباسی، مشتاق غنی، رجب عباسی، اکرام غازی، زاہد چن زیب اور تاج خان ترند نے شرکت کی۔اجلاس میں ہری پور ضمنی الیکشن میں بھرپور انتخابی مہم چلانے اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے جلسے کو کامیاب بنانے کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی اور مکمل حکمتِ عملی پر اتفاق کیا گیا۔
![]()