صوبائی دارالحکومت پشاور میں گداگروں کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری! وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سھیل آفریدی کی خصوصی ہدایت پر کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی سربراہی میں شہر بھر میں آپریشن تیز کر دیا گیا۔خصوصی ٹیم — ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل پشاور بابر تنولی، اسسٹنٹ کمشنر پشاور سٹی سکواڈرن لیڈر امان اللہ، اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عظیم اللہ محسود پر مشتمل — نے اندرون شہر کے مصروف کاروباری علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے مزید 13 پیشہ ور گداگروں کو تحویل میں لے کر دارالکفالہ منتقل کر دیا۔انتظامیہ کے مطابق صرف تین روز میں مجموعی طور پر 58 پیشہ ور گداگر پکڑے جا چکے ہیں۔ آپریشن مزید وسعت دی جا رہی ہے تاکہ پشاور کو گداگروں سے مکمل طور پر پاک کیا جا سکے۔ذرائع کے مطابق کئی گداگر ایسے تھے جو روزانہ کی بنیاد پر مختلف چوکوں اور بازاروں میں گروہوں کی شکل میں کام کرتے تھے۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گداگروں کے پیچھے موجود نیٹ ورکس کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔

Loading

Related Posts

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے