
عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سینیٹر ایمل ولی خان روسی پارلیمان کی خصوصی دعوت پر روس پہنچ گئے۔ روس میں پاکستانی سفارتخانے کے عملے نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔اپنے آٹھ روزہ دورے کے دوران، سینیٹر ایمل ولی خان روس کے مختلف سیاسی و پارلیمانی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔ اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی بلوچستان کے سینئر نائب صدر سینیٹر ارباب عمر فاروق کاسی بھی ان کے ہمراہ ہیں۔دورے کے دوران دو طرفہ تعلقات، خطے کی سیاسی صورتحال اور باہمی تعاون کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔
![]()