امن جرگہ میں صوبائی صدر میاں افتخار حسین کی قیادت میں وفد شرکت کرے گا

پشاور (پ ر) عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا کے صدر میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ اے این پی ہمیشہ سے امن، جمہوریت اور آئین کی بالادستی کی علمبردار رہی ہے۔ صوبے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے ہم ہر فورم پر تعمیری کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔ صوبائی حکومت کے امن جرگے میں اے این پی کا وفد پارٹی کے اصولی مؤقف کی نمائندگی کرے گا اور صوبے کے عوام کے امن، استحکام اور آئینی حقوق کے تحفظ کے لیے اپنی تجاویز پیش کرے گا۔ پختونخوا حکومت کے زيراہتمام 12 نومبر کو صوبائی اسمبلی میں منعقد ہونے والے امن جرگے میں شرکت کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے صوبائی صدر میاں افتخار حسین نے کہا کہ صوبے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے تمام سیاسی قوتوں اور اسٹیک ہولڈرز کو سنجیدگی سے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ بدامنی اور دہشتگردی کے خلاف عوامی نیشنل پارٹی ایک اصولی موقف رکھتی ہے اور تاریخ گواہ ہے کہ ہم اپنے موقف اور نظریئے سے کبھی پیچھے نہیں ہٹے ہیں۔ اپنی سرزمین پر قیام امن کے لئے ہماری قربانیاں تاریخ کا حصہ ہیں۔ عوامی نیشنل پارٹی صوبے کے امن اور حقوق پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گی اور امن کے قیام، صوبائی خودمختاری کے تحفظ اور عوام کے آئینی و جمہوری حقوق کے دفاع کے لیے ہمیشہ کی طرح اپنا مؤثر کردار ادا کرتی رہے گی۔
.

Loading

Related Posts

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے