

کیپٹل سٹی پولیس پشاور کے زیرِ اہتمام عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں تھانہ آغا میر جانی شاہ (یکہ توت) میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت ایس ایس پی آپریشنز پشاور مسعود احمد نے کی۔تقریب میں ایس پی سٹی ڈویژن محمد عتیق شاہ، ڈی ایس پی یکہ توت سرکل سعید الرحمن خان، ڈی ایس پی انویسٹی گیشن خالد خان، ایس ایچ او گلزار خان سمیت دیگر پولیس افسران، علمائے کرام، ناظمین، عمائدین علاقہ اور تاجران نے شرکت کی۔ایس ایس پی آپریشنز مسعود احمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ عوامی مسائل کا بروقت حل اور فوری انصاف کی فراہمی پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ پشاور میں امن و امان کی صورتحال مزید بہتر بنانے کے لیے ابابیل رائیڈر سکواڈ اور سٹی پٹرول یونٹس کے گشت میں اضافہ کیا گیا ہے تاکہ جرائم پر مؤثر قابو پایا جا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ منشیات خصوصاً آئس کے خاتمے، ہوائی فائرنگ اور دیگر سماجی برائیوں کی روک تھام کے لیے عوام کا تعاون ناگزیر ہے۔کھلی کچہری کے دوران شہریوں نے اپنے مختلف مسائل اور تجاویز پیش کیں جن کے فوری حل کے لیے ایس ایس پی آپریشنز نے موقع پر متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے۔آخر میں تاجران، علمائے کرام اور عمائدین علاقہ نے پشاور پولیس کے عوام دوست اقدامات، قیامِ امن میں مؤثر کردار اور بہتر حکمتِ عملی کو سراہتے ہوئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
![]()