پاسبان پاکستان آرگنائزیشن کے مرکزی صدر قاری مصاحب گل محب نے 27 اکتوبر بلیک ڈے کشمیر کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ دن تاریخ کی وہ سیاہ یاد ہے جب بھارت نے طاقت کے بل پر وادیٔ کشمیر پر ناجائز قبضہ کر کے ظلم و جبر کی نئی داستان رقم کی۔انہوں نے کہا کہ ستّر برس سے زائد عرصہ گزر جانے کے باوجود کشمیر کا ہر گھر خون، آنسو اور قربانی کی علامت بن چکا ہے۔ بھارتی فوج کے ظلم کے باوجود کشمیری عوام آج بھی اپنے خون سے آزادی کی شمع روشن کیے ہوئے ہیں۔قاری مصاحب گل محب نے کہا کہ کشمیریوں کی جدوجہد زمین کے ایک ٹکڑے کے لیے نہیں بلکہ اپنے بنیادی انسانی حقوق کی بحالی کے لیے ہے۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت کے مظالم پر خاموشی توڑے اور کشمیر میں انسانیت کی آواز بنے۔انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کے عوام اور پاسبان پاکستان آرگنائزیشن کشمیری بھائیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ ظلم کی دیواریں ہمیشہ نہیں رہتیں، قبضے کی رات کبھی نہ کبھی ختم ہوتی ہے — ان شاءاللّٰہ وہ دن دور نہیں جب کشمیر بنے گا پاکستان۔ 🇵🇰

Loading

Related Posts

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے