فرانس کے سابق صدر نیکولا سارکوزی نے بدعنوانی اور غیر قانونی انتخابی مہم فنڈنگ کے مقدمے میں 5 سال قید کی سزا کاٹنے کے لیے جیل کی راہ لے لی۔فرانسیسی عدالت نے سابق صدر کو سرکاری اختیارات کے ناجائز استعمال اور انتخابی مہم میں غیر قانونی فنڈنگ حاصل کرنے کے الزامات پر مجرم قرار دیا تھا۔ عدالت کے فیصلے کے مطابق سزا کے دو سال معطل جبکہ تین سال قید وہ کاٹیں گے، جن میں سے ایک سال گھر پر نظر بندی کے دوران مکمل کیا جا سکتا ہے۔نیکولا سارکوزی فرانس کی سیاسی تاریخ میں پہلے ایسے سابق صدر ہیں جنہیں بدعنوانی کے الزامات پر باقاعدہ جیل کی سزا سنائی گئی۔ ان پر 2007 کے صدارتی انتخاب میں غیر قانونی ذرائع سے مہم کے اخراجات پورے کرنے کا الزام تھا۔عدالتی فیصلے کے بعد سارکوزی کے وکلاء نے سزا کے خلاف اپیل دائر کرنے کا عندیہ دیا ہے۔یاد رہے کہ نیکولا سارکوزی نے 2007 سے 2012 تک فرانس کے صدر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔

Loading

Related Posts

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے