صوبائی دارالحکومت پشاور میں ڈینگی وائرس کے وار شدت اختیار کر گئے ہیں۔ شہر بھر میں متعدد علاقے اس موذی مرض کی لپیٹ میں آ چکے ہیں، جبکہ انسدادی اسپرے مہم برائے نام رہ گئی ہے۔تازہ اطلاعات کے مطابق نامور صحافی جانزیب سرحدی بھی ڈینگی وائرس میں مبتلا ہو گئے ہیں۔ ان کی صحتیابی کے لیے صحافتی برادری اور دوست احباب نے دعا کی اپیل کی ہے۔ذرائع کے مطابق پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں ڈینگی کے کیسز میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے، جبکہ اسپرے مہم اور حفاظتی اقدامات کے فقدان پر شہریوں نے سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ حکومت اور انتظامیہ کی جانب سے فوری، مربوط اور مؤثر اسپرے مہم کا آغاز کیا جائے تاکہ ڈینگی کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے اور شہریوں کی جانوں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔عوامی نمائندوں اور صحت کے ماہرین نے بھی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کے علاج اور ٹیسٹنگ کی سہولیات میں مزید بہتری لائی جائے۔

Loading

Related Posts

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے