اوپن ڈور پالیسی کے تحت ڈی آئی جی بنوں کی علاقائی مشران سے ملاقات

ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس بنوں ریجن سجاد خان نے عوامی مسائل کے بروقت حل اور فوری انصاف کی فراہمی کے لیے اپنی اوپن ڈور پالیسی کے تحت مختلف وفود اور سائلین سے ملاقات کی۔اس موقع پر ڈی آئی جی سجاد خان نے شہریوں کے مسائل اور شکایات بغور سنی اور موقع پر ہی متعلقہ افسران کو ضروری احکامات جاری کیے تاکہ عوامی مشکلات کا فوری ازالہ ممکن بنایا جا سکے۔

علاقائی مشران اور درخواست گزاروں نے بنوں پولیس کی اس عوام دوست پالیسی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے شہریوں کو پولیس تک براہ راست رسائی حاصل ہوئی ہے، جس سے عوام کا اعتماد مزید بڑھا ہے۔

ڈی آئی جی بنوں سجاد خان نے اس موقع پر کہا کہ عوام کو فوری انصاف کی فراہمی اور ان کے جائز مسائل کا حل بنوں پولیس کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ شفاف، جوابدہ اور عوام سے براہ راست رابطے پر مبنی پولیسنگ ہی پولیس پر عوامی اعتماد کو مزید مضبوط بنا سکتی ہے۔

Loading

Related Posts

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے