ایکسائز اینٹیلیجنس بیورو اور تھانہ ایکسائز پشاور و خیبر کی مشترکہ کارروائی کے دوران ورسک روڈ کبابیان پر آئس اور نشہ آور گولیاں تیار کرنے والا کارخانہ پکڑا گیا۔ کارروائی کے دوران تقریباً 50 ہزار نشہ آور گولیوں کا تیار مواد، 500 تیار گولیاں اور 2500 گرام آئس برآمد کرلی گئی۔کارخانے سے منشیات تیار کرنے والے اوزار و سامان بھی قبضے میں لے لیے گئے جبکہ تین ملزمان کو موقع پر گرفتار کیا گیا۔ابتدائی تفتیش کے مطابق یہ منشیات تعلیمی اداروں کے طلباء اور پوش علاقوں کی پارٹیوں میں سپلائی کی جاتی تھیں۔یہ کارروائی کارخانوں مارکیٹ میں حالیہ چھاپے کے بعد سامنے آنے والی معلومات کی بنیاد پر کی گئی۔کارروائی وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی ہدایات، سیکریٹری ایکسائز خالد الیاس، اور ڈی جی ایکسائز عبدالحلیم خان کے احکامات کے تحت ڈائریکٹر نارکوٹکس کنٹرول ونگ کی نگرانی میں عمل میں لائی گئی۔مشترکہ ٹیم کی سربراہی سعود خان گنڈاپور (پراوینشل انچارج ایکسائز اینٹیلیجنس بیورو) اور ماجد خان (ای ٹی او نارکوٹکس کنٹرول) نے کی۔مزید تفتیش اور قانونی کارروائی کے لیے تھانہ ایکسائز خیبر میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

Loading

Related Posts

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے