فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل،کمیٹی کی سربراہی ایڈیشنل سیکرٹری کریں گے،اعلامیہ
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) خیبر پختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی کی خاتون افسر کے خلاف سامنے آنے والے الزامات کی جانچ کے لیے 4 رکنی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی قائم کر دی گئی۔اعلامیے کے مطابق کمیٹی کی سربراہی ایڈیشنل سیکرٹری کریں گے جبکہ ڈپٹی سیکرٹری اور سیکشن آفیسر ممبران ہوں گے۔ کمیٹی ایک ماہ کے اندر اپنی رپورٹ پیش کرے گی جس کی روشنی میں ذمہ داران کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق افسر کی تعیناتی اور دیگر معاملات پر ملازمین نے پہلے ہی سیکرٹری سیاحت کو باضابطہ طور پر خط ارسال کیا تھا جس کے بعد محکمہ نے یہ کمیٹی تشکیل دی۔ یاد رہے کہ اس سے قبل اتھارٹی کی سابق خاتون آفیسر پر بھی بلیک میلنگ، اقربا پروری اور کرپشن جیسے سنگین الزامات سامنے آئے تھے جس پر محکمے کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی جیسے ادارے کا شفاف ہونا انتہائی ضروری ہے کیونکہ یہ نہ صرف صوبے کی نمائندگی کرتا ہے بلکہ خیبر پختونخوا کی سیاحت اور ثقافت کا عالمی چہرہ بھی ہے۔

Loading

Related Posts

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے