پاکستان اجلاس میں افغانستان کی سرزمین پر دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کا معاملہ اٹھائے گا
ماسکو (ویب ڈیسک) افغانستان کی صورتحال پر پاکستان، ایران، روس اور چین 4 ملکی اجلاس میں شریک ہوں گے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی نمائندہ خصوصی محمد صادق خان کریں گے۔ اجلاس میں شریک ممالک کی جانب سے افغانستان میں کسی بیرونی غیر ملکی اڈے کے قیام کی مخالفت کی تجدید کی جائے گی۔ پاکستان اجلاس میں افغانستان کی سرزمین پر دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کا معاملہ اٹھائے گا۔ محمد صادق افغانستان پر کالعدم دہشتگرد گروہوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کریں گے، افغانستان سے دہشتگردوں کی بھرتیوں، اسلحہ فراہمی و رسائی اور فنڈنگ کے خاتمے کا مطالبہ کیا جائے گا۔ پاکستان افغانستان میں کالعدم تنظیموں کی محفوظ پناہ گاہوں، تربیتی مراکز اور انفراسٹرکچر کے خاتمے کا مطالبہ کرے گا، چاروں ممالک انسداد منشیات، انسداد سمگلنگ، ترقیاتی منصوبوں، انسانی حقوق باالخصوص خواتین، بچوں کے حقوق کی بحالی اور لڑکیوں کی تعلیم و روزگار پر زور دیں گے۔ پاکستان، روس، چین اور ایران افغانستان میں جامع اور وسیع البنیاد حکومت کے قیام پر بھی زور دیں گے۔چاروں ممالک افغانستان کے منجمد شدہ بین الاقوامی اثاثہ جات کی بحالی پر بھی بات کریں گے۔ یاد رہے کہ افغانستان پر حالیہ چہار ملکی (وزراءِے خارجہ) اجلاس 25 ستمبر کو نیویارک میں منعقد ہوا تھا۔

Loading

Related Posts

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے