مزید 20 سے زائد کمرشل عمارتیں سیل، گلیات کے حسن کیلئے آپریشن بلا امتیاز جاری رہے گا، ڈی جی شاہ رخ
پشاور (پ ر) محکمہ ثقافت، سیاحت اور آثار قدیمہ و عجائب گھر خیبرپختونخوا کی زیر نگرانی، صوبے کے مختلف سیاحتی مقامات پر سیاحتی ڈھانچے کو بہتر بنانے اور چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کے گڈ گورننس روڈ میپ پر عمل درآمد کے تحت تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق، گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن ایبٹ آباد کے تعاون سے کنڈلا، توحید آباد اور ایوبیہ۔خانسپور کے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر کارروائی کی۔ اس آپریشن کی قیادت گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے انفورسمنٹ آفیسر واسف میر نے کی، جبکہ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شمیم اللہ خان، ڈی ایس پی گلیات امتیاز علی اور بی سی اے کا عملہ بھی موقع پر موجود تھا۔ کارروائی کے دوران مزید 20 سے زائد کمرشل عمارتوں کو سیل کر دیا گیا۔ان عمارتوں کو اس لیے بند کیا گیا کہ مالکان نے نہ تو اتھارٹی سے باقاعدہ منظور شدہ نقشے حاصل کیے تھے اور نہ ہی اپنی زمین کو قانونی طور پر رجسٹرڈ کرایا تھا۔ڈائریکٹر جنرل گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی شاہ رخ علی نے اس موقع پر کہا کہ غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بلا امتیاز آپریشن جاری رہیں گے تاکہ گلیات کے قدرتی حسن اور ماحولیاتی توازن کو ہر حال میں محفوظ بنایا جا سکے۔

Loading

Related Posts

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے