اگر بلدیاتی نظام میں ماضی کے تجربات دہرائے گئے تو یہ عوام کے ساتھ بہت بڑی زیادتی ہوگی۔ پروفیسر ابراہیم

پی ٹی ائی نظام میں تبدیلی کی باتیں کر رہی ہے لہذا نظام میں جو تبدیلی بھی لائی جائے وہ عوام کے سامنے رکھی جائے۔ پروفیسر ابراہیم

بروقت بلدیاتی انتخابات اور ان کو اختیارات دیے جائیں۔ پروفیسر ابراہیم

پشاور ۔ جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر پروفیسر محمد ابراہیم خان نے کہا ہے کہ ضلع نظام کو دوبارہ بحال کیا جائے کیونکہ پاکستان تحریک انصاف نے پہلے تو زندہ ہی حکومتوں کا خاتمہ کیا اور عوام کی خود مختاری پر ڈاکہ ڈالتے ہوئے بلدیاتی اداروں کے فنڈ بند کیے اور بلدیاتی اداروں کا جتنا بھی دور گزرا بلدیاتی نمائندوں نے اپنے حقوق کے لیے احتجاج مار پیٹ میں گزارا پشاور پریس کلب میں جمعرات کے روز سابق سیریز صوبائی وزیر بلدیات امیر جماعت اسلامی شمالی خیبر پختون خواہ عنایت اللہ خان اور جماعت اسلامی وسیع خیبر پختون خواہ کے امیر عبدالواسع اور جماعت اسلامی ہزارہ کے امیر عبدالرزاق کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بلدیاتی نظام کے دور پورا ہونے پر کہا کہ انتہائی افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ خیبر پختون خواہ میں پاکستان تحریک انصاف کو بلدیاتی الیکشن میں جب شکست ہوئی تو اپنے دوسرے میں بھی انہوں نے بلدیاتی نظام کو کمزور سے کمزور کرنے کی کوشش کی اور ان کے فنڈ بند رکھے اور انہیں فنڈ فرام نہ کیے گئے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کو چاہیے کہ وہ ماضی کے تجربے نہ دہرائے اور اگر یہ تجربے دہرائے گئے تو یہ عوام کے ساتھ بڑی زیادتی ہوگی کیونکہ مستقبل میں عوام کو بہترین بلدیاتی نظام کی ضرورت ہے اور انہیں اختیارات بھی دیے جائیں کیونکہ بلدیاتی نظام مضبوط نہیں ہوگا تو گورننس صحیح نہیں چل سکے گی انہوں نے کہا کہ ہمارا حکومت سے مطالبہ ہے کہ بلدیاتی الیکشن جلد کیے جائیں ان کو اختیارات دیے جائیں ان کو فنڈ دیا جائے تاکہ وہ عوام کی خدمت کر سکے انہوں نے کہا کہ مرکز میں چند پارٹیوں اپنی کرسیاں بچا رہی ہے تو صوبے خیبر پختون خواہ میں حکومت اپنے لیڈر کو جیل سے نکالنے کی کوشش کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ نظام کی تبدیلی کی باتیں ہو رہی ہیں لہذا ہماری حکومت سے گزارش ہے کہ جو تبدیلی بھی وہ نظام میں لانا چاہتے ہیں تو پہلے عوام کے سامنے رکھیں انہوں نے کہا کہ گزشتہ چار سالوں میں بلدیاتی اداروں نہ تو اختیارات دیے گئے اور نہ فنڈ دیا گیا بلدیاتی اداروں نے اپنے حقوق کے لیے صرف احتجاج کیا اور مار کھائی اور صوبائی حکومت نے بھی ان پر ظلم کے پہاڑ توڑے پروفیسر محمد ابراہیم خان نے کہا کہ 21 دسمبر کو حافظ نعیم الرحمن صاحب کے حکم پر پورے صوبے میں احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔اخر میں انہوں نے مطالبہ کیا بلدیاتی الیکشن جلد از جلد کیے جائیں اور بلدیاتی اداروں کو فنڈز جاری کیے جائیں اور انہیں با اختیار بنایا جائے

Loading

Related Posts

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے