
اپر چترال میں چار روزہ انسدادِ پولیو مہم کامیابی کے ساتھ مکمل ہوگئی
پشاور (فیاض شاداب)انسدادِ پولیو مہم کے سلسلے میں کیچ اَپ ڈے کے موقع پر جائزہ اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ اپر چترال، جناب محمد انور کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر موڑکہو/تورکہو، ڈاکٹر شبانہ ولی نمائندہ ڈبلیو ایچ او اور دیگر متعلقہ افراد نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران یومیہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور ڈاکٹر شبانہ ولی نے بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ آج کے کیچ اَپ ڈے کے دوران انسدادِ پولیو مہم کا 96 فیصد ٹارگٹ کامیابی سے حاصل کر لیا گیا ہے۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ اپر چترال نے انسدادِ پولیو مہم کے کامیاب اختتام پر فرنٹ لائن ورکرز کی انتھک محنت اور خدمات کو سراہا۔ انہوں نے مہم کو مؤثر بنانے میں تمام ہیڈز آف ڈیپارٹمنٹس کے تعاون اور کردار کی بھی تعریف کی۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی اسی جذبے اور تسلسل کے ساتھ کام جاری رکھا جائے گا تاکہ اپر چترال بطور پولیو فری ضلع اپنی سابقہ حیثیت برقرار رکھ سکے۔
![]()