پشاور: معاون خصوصی برائے اطلاعات نے صوبائی وزیر ایکسائز و ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول کے ہمراہ اپنے ویڈیو پیغام میں بتایا ہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے محکمہ ایکسائز و ٹیکسیشن اور نارکوٹکس کنٹرول کو آئس اور دیگر منشیات کے خلاف مؤثر کارروائی کے لیے 15 دنوں کا ہدف دیا گیا تھا۔

معاون خصوصی کے مطابق، مقررہ مدت کے اختتام پر آج 6 گھنٹے طویل اجلاس منعقد ہوا جس میں گزشتہ پندرہ روز کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ اس مدت کے دوران محکمہ ایکسائز نے آئس اور دیگر منشیات کے خلاف 32 ایف آئی آرز درج کیں جبکہ مجموعی طور پر 16.249 کلوگرام آئس برآمد کی گئی۔

اس کے علاوہ کارروائیوں کے دوران 172.65 کلوگرام چرس، 1.2 کلوگرام ہیروئن، 2.4 کلوگرام افیون اور 7.5 لیٹر شراب بھی تحویل میں لی گئی۔ کارروائیوں کے نتیجے میں 11 گاڑیوں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے جبکہ 42 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

اجلاس میں آئس سمیت تمام اقسام کی منشیات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل درآمد کا اعادہ کیا گیا۔ اس موقع پر محکمہ کی کارکردگی مزید بہتر بنانے کے لیے تقرریوں اور تبادلوں کا اہم فیصلہ بھی کیا گیا۔

Loading

Related Posts

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے