شاور: ریگی ماڈل ٹاؤن کے 35 سال سے التوا کا شکار تنازعہ کے پائدار حل کے لیے اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ اس سلسلے میں کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈپٹی کمشنر پشاور، ڈپٹی کمشنر قبائلی ضلع خیبر، ڈائریکٹر جنرل پشاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (پی ڈی اے) اور کوکی خیل قبائل کے مشران نے شرکت کی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تنازعہ کے حل کے لیے کوکی خیل قبائل سے نمائندہ اور بااختیار جرگے کے اراکین کے نام طلب کیے جائیں گے۔ اجلاس میں یہ عزم ظاہر کیا گیا کہ 35 سال سے زیرِ التوا اس معاملے کے پائدار حل کے لیے سنجیدہ اور عملی کوششیں کی جائیں گی۔ اس مقصد کے لیے ہر ہفتے دو سے تین جرگوں کے انعقاد کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

کوکی خیل قبائل کی جانب سے حکومت کو اس سلسلے میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر پشاور ریاض خان محسود نے کہا کہ "تنازعہ کے حل کا یہ بہترین وقت ہے۔ ہم سب کو مل کر سالہا سال سے التوا کا شکار اس مسئلے کو ختم کرنا ہوگا تاکہ متاثرین کو انصاف اور ان کا حق مل سکے۔”انہوں نے تمام فریقین سے بھرپور تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سنجیدگی اور خلوص نیت کے ساتھ اس دیرینہ تنازعہ کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔

Loading

Related Posts

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے