معاونِ خصوصی برائے اطلاعات شفیع اللہ جان نے پشاور پریس کلب کا دورہ کیا، جہاں ان کا پرتپاک استقبال پریس کلب کے صدر ایم ریاض اور دیگر عہدیداران نے کیا۔

دورے کے دوران شفیع اللہ جان نے صدر پریس کلب ایم ریاض سے ملاقات کی اور انہیں امن جرگہ میں شرکت کے لیے باضابطہ دعوت نامہ پیش کیا۔ انہوں نے اس موقع پر صحافی برادری کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ میڈیا معاشرتی استحکام اور عوامی شعور بیدار کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

صدر پریس کلب ایم ریاض نے معاون خصوصی کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا اور انہیں پریس کلب کے مختلف حصوں کا دورہ کرایا۔ انہوں نے صحافیوں کو درپیش مسائل، سہولیات کی کمی اور دیگر امور پر تفصیلی بریفنگ دی۔

شفیع اللہ جان نے صحافیوں کے مسائل کے حل کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ حکومت میڈیا کے ساتھ قریبی روابط برقرار رکھنا چاہتی ہے اور مثبت صحافت کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھا جائے گا۔

Loading

Related Posts

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے